نورنگ،رقم کے تنازعہ پر فائرنگ،1 شخص جاں بحق،والدین زخمی

نورنگ،رقم کے تنازعہ پر فائرنگ،1 شخص جاں بحق،والدین زخمی

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)گنڈی خان خیل میں مبینہ ملزمان رقم کی لین دین کے تنازع پررات کے وقت گھرمیں گھس کرفائرنگ اورخنجرکی وارسے بیٹاجاں بحق جب کہ ماں باپ زخمی ہوگئے۔ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اس سلسلے میں نورنگ پولیس نے میڈیا کے نمائندوں کو رابطے پربتایاکہ شادی اللہ ولد غوث اللہ سکنہ گنڈی خان خیل نے زخمی حالت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ شب وہ دیگراہلخانہ کے ہمراہ گھر کے صحن میں محوخواب تھے کہ آہٹ کی آوازپرخواب سے بیدار ہوئے کہ مبینہ ملزمان جان عالم عرف بھٹواورعمران پسران قاسم اور بلال ولد میرعالم سکنہ بازکلہ صحن میں بلب کی روشنی میں ان کے چارپائیوں کے قریب دیکھے اور مبینہ ملزمان نے ان پراسلحہ تھان کراورکہاکہ کوئی اپنی جگہ سے نہ لیں ہم نے ان سے وجہ پوچھی اس دوران مبینہ ملزمان نے ان پر فائرنگ اورخنجر سے حملہ کیاجس کے نتیجے میں ان کا بیٹا عبیداللہ جاں بحق ہوگیا جب کہ وہ اہلیہ سمیت زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ مبینہ ملزمان کے ساتھ رقم کی لین دین کا تنازع ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -