ڈیرہ،جعلی پلیٹ نمبر والی گاڑی برآمد،ملزم گرفتار

  ڈیرہ،جعلی پلیٹ نمبر والی گاڑی برآمد،ملزم گرفتار

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ٹاؤن پولیس نے ڈیرہ درابن روڈ کھتی چیک پر دو نمبر گاڑی برآمد کرکے 5میں سے ایک سوار شخص کو گرفتار کرلیا،دیگر4فرار ہوگئے، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس نے ڈیرہ درابن روڈ پر واقع کھتی پولیس چیک پوسٹ کے قریب مشکوک گاڑی نمبرCX192/KTاسلام آباد کو روکا جو پڑتال پر دو نمبر ثابت ہوئی۔ پولیس نے گاڑی میں سوار رویش، کامران، ندیم اور ایک نامعلوم شخص پولیس کو جل دیکر فرار ہوگیا جبکہ ایک ملزم اشرف سکنہ ایبٹ آباد کو کو پولیس نے قابو کرکے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم سمیت اس 4فرار ہونیوالے ساتھی ملزمان کیخلاف 419-420/468-471ppc کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -