سرائے نورنگ،چور گرفتار،چوری کیلئے استعمال ہونے والی کار برآمد

  سرائے نورنگ،چور گرفتار،چوری کیلئے استعمال ہونے والی کار برآمد

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)پیزو پولیس نے بکریوں کو چوری کرنے والے چورگرفتارکرکے ان کے قبضے سے گیارہ بکری اور چوری میں استعمال ہونیوالی موٹرکارکوبرآمدکرلی۔اس سلسلے میں تھانہ پیزوکے ایس ایچ او سعداللہ خان نے میڈیا نمائندوں کو تفصیلات دیتے ہوئے کہاہے کہ جمعہ شریف کے روزمحمدحسین ولدسبخانی سکنہ وزیرکلہ نے احسان اللہ اورممتازکے ہمراہ تھانہ پیزومیں مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس کو موقف اختیارکیاکہ گزشتہ صبح ان کے آٹھ بکری،احسان اللہ کے دو بکری اور ممتاز نے ایک بکری ایک ساتھ چرانے کی غرض سے اراضی واقع وزیرکلہ لے جاکر وہاں پر چھوڑ دی اور ہم تینوں واپس گھر آئے شام تک بکری گھروں واپس نہیں آئی ہے ہم نے فوری بعدتلاشی شروع کی کہ معلومات ملی کہ بکریاں اراضی واقع وزیرکلہ سے مبینہ چورعبداللہ سکنہ شہبازخیل اوراعظم طارق سکنہ ضلع لیہ،جو عبداللہ کا رشتہ دار ہے،نے موٹرکاربرنگ کالا میں ڈال کر چوری کرکے لے گئے،جس کے فوری بعد پیزو پولیس نے چوروں کوگرفتاری کے لئے متحرسک ہوگئی جودونوں چورکوگرفتارکرکے ان سے گیارہ بکریاں اور چوری میں استعمال ہونیوالی موٹرکاربرآمدکرلیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -