سید منور حسن مرحوم کی روح کے ایصال و ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام

سید منور حسن مرحوم کی روح کے ایصال و ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن مرحوم کی روح کے ایصال و ثواب کیلئے اتوار کی صبح اسلامیہ ہائی سکول کی جامعہ مسجد میں قرآن خوانی اور اجتماعی دعا کی گئی۔ اسلام اور امت مسلمہ و ملک وقوم کیلئے سید منور حسن کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ قرآن خوانی میں بڑی تعداد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا سلیم اللہ ارشد نے سید منور حسن کی شخصیت، کردار اور عالم اسلام کیلئے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ ختم قرآن پاک کے بعد نعت رسول مقبولﷺ پڑھی گئی، تحصیل امیرو صدر الخدمت فانڈیشن منظر مسعود خٹک، نائب صدر محمد ایوب ایوبی، ضلعی جنرل سیکرٹری بشیر ہرگن بھی موجود تھے جبکہ اسلام آباد سے آئے ہوئے صحافی محمد اکرم عابد بھی شریک ہوئے۔ سید منور حسن کے غمزدہ خاندان اور ملک بھر کے جماعت اسلامی کے کارکنان کے ساتھ ڈیرہ اسماعیل خان کے شہریوں نے ختم قرآن کی اس بابرکت محفل میں اظہار یکجہتی کیا۔ سید منور حسن کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -