مٹہ، طوفانی بارشوں، شدید ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے تباہی مچ گئی 

      مٹہ، طوفانی بارشوں، شدید ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے تباہی مچ گئی 

  

مٹہ(نمائندہ پاکستان) شدید ژالہ باری،طوفانی بارش اور اسمانی بجلی سے نہر میں تغیانی نے مٹہ کے مختلف علاقوں میں تباہی مچادی،تفصیلات کیمطابق مٹہ تحصیل کے مختلف علاقوں درشخیلہ،بیدرہ ودیگر ملحقہ علاقہ جات میں شدید ژالہ باری،طوفانی بارش اور نہروں میں طغیانی نے سٹرابیری،پیاز،آڑو ودیگر باغات وکھڑی فصلوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا،جبکہ مٹہ کے علاقہ نل میں خوازہ خیلہ گیمن پل کے قریب بجلی کے چار کمبے جڑ سے اکڑ گئے،جس سے علاقہ نامعلوم وقت تک علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا،اسی طرح گیمن پل پر نصب کئے گئے سٹریٹ لائٹ میں دو لائٹ ٹوٹ گئے،اسی طرح مٹہ سے خوازہ خیلہ جانے والی مین شاہراہ بڑے گاڑیوں کیلئے بند کردیا گیا،جبکہ سب سے زیادہ نقصان بیدرہ گاوں کے ٹاٹ کالونی میں پیش ایا جہاں پر اسمانی بجلی کے وجہ سے نہر (خوڑ) میں تغیانی سے کھڑی فصلیں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے،جبکہ چار مکان بمعہ سازو سامان تقریبا تباہ ہوگئے،تباہ شدہ مکانوں کے مالکان اعجاز خان، عبید اللہ،امداد اللہ،عدالت خان،علیم اللہ نے کہاہے کہ نقصان لاکھوں کا ہے مگر اللہ کے کرم سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،اسی طرح متاثرین نے  انتظامیہ،ٹی ایم اے،ریسکیو 1122کو بھی اڑے ہاتھوں لیا اور فریاد کرتے ہوئے کہا کہ اطلاع کے باوجود پانچ گھنٹے گزرنے کے بعد بھی کوئی سرکاری اہلکار یہاں نہیں ایا،عوام اپنے مدد اپ کے تحت امدادی سر گرمیوں میں تاحال مصروف تھے،گھروں کے خواتین اور بچوں کو رشتہ داروں کے ہاں بٹھائیں گئے ہے جبکہ مرد جو گھر پرموجود تھے اور گاوں کے لوگ امدادی کام میں مصرف عمل ہے،متاثرو خاندانوں نے وزیر اعلی کے پی کے محمود خان سے مالی امداد کی اپیل کی ہے،جبکہ مٹہ میں موجود سرکاری اداروں کے قبلہ درستگی کے بھی درخواست کی ہے۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -