فضل حکیم خان کا حاجی بابا روڈ پر جاری تعمیراتی کام پر چھاپہ، غیر معیاری میٹریل کے استعمال کا سختی سے نوٹس
پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈیڈیک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان کا حاجی بابا روڈ پر جاری تعمیراتی کام پر چھاپہ، غیر معیاری میٹریل کے استعمال کا سختی سے نوٹس، تمام کام دوبارہ کرنے کا حکم تعمیراتی کام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ناقص میٹریل استعمال کرنے والوں کے بل بند کرنے کی ہدایت گزشتہ روز ڈیڈیک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان نے حاجی بابا روڈ پر ہونے والے تعمیراتی کا م پر چھاپہ مارا اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل کے استعمال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی او ہائی وے سے رابطہ کیا اور ان سے متعلقہ ٹھیکیدار کے بل روکنے اور کام دوبارہ کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور جہاں ناقص میٹریل استعمال ہو اس کے ٹھیکیدار کے خلاف سخت کاروائی کی جائے کیونکہ یہ عوام کا پیسہ ہے اور عوام کے پیسے میں خرد برد یا کرپشن کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے تمام ٹھیکیداروں پر واضح کیا کہ وہ تعمیراتی کاموں میں معیاری میٹریل کا استعمال کریں ورنہ شکایت پر انکو بلیک لسٹ کیا جائیگا۔