دنیا مقبوضہ کشمیر میں اسرئیلی طرز کے بھارتی ہتھکنڈوں کا سدباب کرے: علی امین گنڈا پور

  دنیا مقبوضہ کشمیر میں اسرئیلی طرز کے بھارتی ہتھکنڈوں کا سدباب کرے: علی امین ...

  

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے مقبوضہ کشمیر میں قابل مزمت ڈومیسائل پالیسی کے تحت غیر کشمیریوں کو مقبوضہ کشمیر کا ڈومیسائل دینے کے اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی دنیا سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی اور اسرائیل طرز کے ہتھکنڈوں کے سدباب کے لیے فوری اقدامات کرے۔مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ اور عالمی سطح پر بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک حل طلب مسئلہ ہے جس پر اقوام متحدہ سمیت دیگر انصاف کے عالمی ا داروں کی متعدد قراردادیں موجود ہیں۔ اس دیرینہ مسئلے کے پائیدار حل کے ساتھ ساتھ عالمی دنیا اور اقوام متحدہ کا فرض ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی کے تحفظ کے لیے بھی بھارتی غیر قانونی اقدامات کے خلاف نہ صرف آواز اٹھائیں بلکہ بھارت کے خلاف عالمی پابندیوں سمیت دیگر قانونی کاروائی کی جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت اس ظلم کو دہرانا چاہتا ہے جو ظلم اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں کے ساتھ کیا اور یہودی آباد کاریوں کے ذریعے فلسطین کی ڈیموگرافی کو تبدیل کیا۔ پوری دنیا فلسطین کے دیرینہ مسئلے کی وجہ سے عدم استحکا م کا شکار ہے اور آج بھی عالمی عدم استحکام اورجنگی محازوں کی ایک بنیادی وجہ کسی نہ کسی طرح مسئلہ فلسطین ہے۔ مسئلہ کشمیر عالمی دنیا کی جانب سے اپنے ذاتی مفادات کے باعث عدم توجہ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر لحاظ سے مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے عین مطابق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں پر امن لحاظ سے حل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے جس کا عالمی دنیا ور انصاف کے عالمی اداروں کو بھرپور ساتھ دینا چائیے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان دنیا کو بھارتی ہندو انتہا پسند فاشسٹ پالیسیز کے خلاف بھرپور انداز میں آگاہ کر رہا ہے اور عالمی میڈیا بھی بھارتی انتہا پسند اقدامات کو خطرناک قراردے رہا ہے ایسے میں عالمی دنیا پر فرض ہے کہ وہ بھارتی انتہا پسند اقدامات کو روکیں۔

علی امین گنڈا پور

مزید :

پشاورصفحہ آخر -