حکومت کے غبارے سے ہوا نکلنا شروع ہوچکی، رانا ثناا للہ

حکومت کے غبارے سے ہوا نکلنا شروع ہوچکی، رانا ثناا للہ

  

فیصل آباد (آئی این پی)سابق صوبا ئی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ا للہ خاں نے کہا ہے کہ چور دروزے سے اقتدار میں آنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔حکومت کے غبارے سے ہوا نکلنا شروع ہو گئی ہے رات کی تاریکی میں عوام پر شب خون مارا گیا غر یب عوام کی بدعا ئیں حکومت کو لے ڈوبیں گی۔ سیاسی یتیم اپنی نالائقیوں نااہلیوں کا ملبہ پی پی پی،مسلم لیگ (ن)پر ڈالنے کی بجائے اپنے گریبان میں جھا نکیں۔ میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ عوام کو بیروزگار ملکی معیشت تباہ کرنے والے چینی چور اپنے کرتوت کاگند پچھلے ادوار پر ڈالنے کی کوشش نہ کریں پہلے ہسپتال اور اب لوگوں کی زندگیوں پہ سیاست صرف گندی ذہنیت کی حکومت ہی کرسکتی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پٹرو لیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ہی اتنی نہیں بڑھی جتنی گز شتہ روز بڑھی ہیں۔حا لیہ بڑھائی گئی قیمتوں سے ملک میں مہنگا ئی کا ایک طوفان آئے گاکوویڈ19کے ستا ئے عوام چوری ڈکیتی کی وارداتیں کر یں گے۔ لاء اینڈ آرڈر کے مسا ئل پیدا ہو نگے۔ غیور اور غریب عوام کو تن تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ملک کے تین بار رہنے والے وزیراعظم میاں نواز شریف اور خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ملک کے عوام کی خدمت کر نے کی سزا بھگت رہے ہیں۔

رانا ثناا للہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -