سمارٹ لاک ڈاون کے نتائج قوم کے سامنے ہیں، نفیسہ شاہ

سمارٹ لاک ڈاون کے نتائج قوم کے سامنے ہیں، نفیسہ شاہ

  

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے اسمارٹ لاک ڈاون سے متعلق بیان کو مسترد کردیا۔ رہنما پیپلزپارٹی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے سمارٹ لاک ڈاون کے نتائج پوری قوم کے سامنے ہیں۔سمارٹ لاک ڈاون ہزاروں لوگوں کی اموات کا باعث بن چکا ہے۔نفیسہ شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بے بنیاد اور حقیت کے برعکس بیانات دے کر اصل حقائق کو چھپایا نہیں جاسکتا۔ کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافے کے باوجود یوٹرن اور متنازعہ بیانات سے گریز نہیں کررہے ہیں۔مزید کہا کہ وزیراعظم کا اپنی نااہل ٹیم پر فخر کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، خان صاحب کو کوئی بتادے کہ ان کی ٹیم کی بدولت کورونا کیسز دو لاکھ سے تجاوز کرچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وبا پر متنازعہ بیانات دیکر عوام کو مشکلات میں ڈالنے والے آج کس بات کا کریڈٹ لے رہے ہیں؟ وزیراعظم کی پالیسی نے ملک کو دراصل بحرانی کیفیت سے دوچار کردیا ہے۔

نفیسہ شاہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -