سابق مشیر سیاحت حاجی عبدالمنعیم خان کے حجرے میں 450مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکج تقسیم

سابق مشیر سیاحت حاجی عبدالمنعیم خان کے حجرے میں 450مستحق خاندانوں میں فوڈ ...

  

پورن(نمائندہ پاکستان) سابق مشیر سیاحت حاجی عبدالمنعیم خان کے حجرے میں 450مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکج تقسیم تفصیلات کے مطابق طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے شانگلہ پورن میں حاجی عبدالمنعیم خان کے حجرے شانگلہ پورن سے تعلق رکھنے والے 450مستحق اور نادار خاندانوں میں فوٖ ڈ پیکیج تقسیم کیا انہوں نے طلحہ محمود فاؤنڈیشن کا خصوصی شکریہ ادا کیا ادا کیا اور کہا کہ ہم نے حتی الامکان کوشش کی اور مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکج تقسیم کیا اس موقع پر موجود لوگوں نے طلحہ محمودفاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ انہیں جزائے خیر دیں کہ انہوں نے مشکل کے اس وقت میں شانگلہ پورن کے عوام کو یاد کیا لوگوں نے خصوصی دعائیں کی اور آخر میں حاجی عبدالمنعیم خان کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے حجرے میں لوگوں میں شفاف طریقے سے مستحق لوگوں میں فوڈپیکیج تقسیم کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -