مردان،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کسئی بازار کی فرنیچر مارکیٹ کو سیل کردیا گیا
مردان (بیورورپورٹ) خاتون اسسٹنٹ کمشنر میڈم گل بانو نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کسئی بازار کی فرنیچر مارکیٹ کو سیل کردیا اور درجنوں دکانداروں کو گرفتارکرلیا ڈپٹی کمشنر محمد عابد وزیر کی ہدایات اسسٹنٹ کمشنر گل بانو اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سحرش نگار نے شہر کے مختلف بازاروں بازار شہیداں،مال منڈی،طوروچوک کا معائنہ کیا او راس دوران کسئی بازار کے فرنیچر بازار میں ایس او پیز فالو نہ کرنے پر مارکیٹ کو مکمل طورپر سیل کرکے دودرجن سے زائد دکانداروں کو گرفتارکرلیا۔