رشوت اور سفارش کلچر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے: اسد خان

      رشوت اور سفارش کلچر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے: اسد خان

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) دیرلوئیر،اکاو نٹس آفس سسٹم اپ گریڈیشن سے ضلع بھر کے 39ہزار ملازمین اور پنشنرز کو بروقت تنخواہیں اور پنشن کی فراہمی میں آسانی رہے گی،جی پی فنڈز سیکشن میں نئے پروگرام کے انسالیشن سے وقت بچانے میں مددملی گی،لاک ڈاون کے دوران ملازمین کوذیادہ سے ذیادہ ریلیف،د فتر سے رشوت اور سفارش کلچر کاخاتمہ اولین ترجیحات ہے، اپنے دفتر میں مقامی صحا فیوں کو بریفنگ دیتے ہو ئے ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر محمد اسد خان نے کہا کہ دفتر کے دروازے ہمہ وقت تمام سرکاری ملازمین کے لئے کھلاہے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ عید الفطر کی طر ح عیدالاضحی سے قبل بھی تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنا ئی جا ئیگی،انہوں نے کہا کہ آفس عملہ گوہر علی،نور رحیم،سعید اقبال،جمعیل شاہ عبدالروف،محمد ظاہر اور فضل آمین کی بھرپور کاوشوں سے لاک ڈان کے دوران حاضری یقینی بناکر اور رات گئے تک دفتر میں بیٹھ کر تنخواہوں کی ادا ئیگیاں یقینی بنائی گئی،انہوں نے کہا کہ جدید کمپیوٹر پروگرامزاور سا فٹ وئیرکے انسٹا لیشن سے بلز،تنخواہوں،پنشن اور جی پی فنڈز کی ادا ئیگیاں بروقت ہونگی،انہوں نے کہا کہ دفتر سے رشوت اور سفارش کلچر کاخاتمہ کرکے ملازمین کے کیسز جلد از جلد نمٹانا اُ ن کی اولین ترجیح ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -