کورونانے دنیا بدل دی لیکن اپوزیشن کی سوچ نہیں بدلی،میاں اسلم اقبال

کورونانے دنیا بدل دی لیکن اپوزیشن کی سوچ نہیں بدلی،میاں اسلم اقبال

  

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ کوروناوبا نے دنیا بدل دی پر ہماری اپوزیشن کی سوچ نہیں بدلی،حکومت نے معیشت کی بحالی اور کورونا کے پھیلا ؤکو روکنے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کئے ہیں۔یہ بات انہوں نے اپنے حلقے کے دورہ کے موقع پر لوگوں سے ترقیاتی امور پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اپوزیشن آج بھی تنقید برائے تنقید کا طرزعمل چھوڑ نے کیلئے تیار نہیں۔ اپوزیشن کورونا وبا پر سیاست کرکے صورتحال کو گھمبیر اور معیشت کی بربادی چاہتی ہے۔عوام انکی لوٹ مار اور منافقت کی سیاست سے بخوبی آگاہ ہیں۔ برسوں ملک پرحکمرانی کرنے والے کرپٹ ٹولے کی لوٹ مار کا خمیازہ عوام آج بھی بھگت رہے ہیں۔ (ن) لیگ نے تعلیم اور صحت کو نظر انداز کیا اور کنکریٹ کے پہاڑ کھڑے کرکے مال بنایا۔ کرپٹ ٹولے کی دولت بڑھتی رہی اور غریب بنیادی سہولتوں کو بھی ترستے رہے۔ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ترقی کے نام پرعوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے 2018کے انتخابات میں عوام نے اقتدار چھین لیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ہر وعدہ پورا کریں گے۔عوام کاخون چوسنے والے ہر مافیا کو شکست دیں گے۔ وزیر اعظم کی قیادت میں کرپشن کے ہر بت کو گرادیں گے۔ (ن) لیگ عمران خان کی دیانت داری پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی کرپٹ قیادت سے جان چھڑا ے۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر کامیابی سے طے کریں گے۔

میاں اسلم اقبال

مزید :

پشاورصفحہ آخر -