صوابی، ریسکیو 1122کی غوطہ خور ٹیم نے کنویں سے پندرہ سالہ لڑکے کی لاش بر آمد کر لی

صوابی، ریسکیو 1122کی غوطہ خور ٹیم نے کنویں سے پندرہ سالہ لڑکے کی لاش بر آمد کر ...

  

صوابی (بیورورپورٹ) ریسکیو 1122کی غوطہ خور ٹیم نے کنویں سے پندرہ سالہ لڑکے کی لاش بر آمد کر لی۔ ریسکیو1122صوابی کواطلاع ملی تھی کہ گوہاٹی کے مقام پر ایک کنویں میں لاش موجود ہیں جس پر ریسکیو1122کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچی اور کنویں سے لاش نکالنے کے لئے آپریشن شروع کر دیا اس دوران کنویں سے لاش کو نکالا گیا جس کی شناخت پندرہ سالہ نوجوان ذاکراللہ کے نام سے ہوئی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور بعد ازاں ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -