سخاکوٹ، دوفریقین کے درمیان کئی سالوں سے قبرستان تنازعہ کا خاتمہ

سخاکوٹ، دوفریقین کے درمیان کئی سالوں سے قبرستان تنازعہ کا خاتمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان)سخاکوٹ میں دوفریقین کے درمیان کئی سالوں سے قبرستان، مسجد، راستہ ودیگر ا ختلافات پر جاری تنازعات ختم۔ دونوں فریقین کا قران پاک پر حلف اٹھا کر ائندہ بھائیوں کی طرح زندگی بسر کرنے کاعہد۔تفصیلات کے مطابق ملی خیلوونڈسخاکوٹ میں دوفریقین فریق اول الف خان، امین وغیرہ اور فریق دوم بشیر احمد، نذیر احمد، شاکر وغیرہ کے درمیان کئی سالوں سے قبرستان، مسجد، راستے، نکاس اب، زمینوں کی پیمائش وغیرہ پر اختلافات چلے آرہے تھے جس میں فریقین ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوگئے تھے۔ علاقے کے مشران نے کئی بار راضی نامہ کی کوشش بھی کی تھی مگر وہ اپنے کوششوں میں کامیاب نہیں ہوئے تھے۔ دونوں فریقین کے درمیان حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے علاقے مشران سابقہ ناظم شیر بہادر، نائب ناظم حاجی خیر اللہ، اسلام خان، سید اللہ، نورالوہاب، نسیم خان، فضل سبحان، رشید حسن، جمیل حسن اور حبیب اللہ نے ایک جرگہ تشکیل دیا۔جس نے دو نوں فریقین کے ساتھ مل بیٹھ جاری تنازعات کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دی جنہوں نے دونوں فریقین کے درمیان تمام تنازعات کا حل نکالا جس پر دونوں فریقین راضی ہوگئے۔اس سلسلے میں گذشتہ روز ملی خیلوونڈ سخاکوٹ کے جامع مسجد میں راضی نامہ کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں جید علما کرام مفتی فضل جمیل، مولانا جمال الدین، صاحب حق مولوی صاحب، عزازی مولوی صاصب، سابقہ ناظم شیر بہادر اور نورالوہاب نے قران واحادیث کی روشنی میں عفو درگزر پر تفصیلی روشنی ڈالی۔جبکہ فریقین کی طرف سے پیر نذیر احمد اور حنیف خان خان نے راضی نامہ کی کوششوں میں جرگہ ممبران کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر دونوں فریقین نے قران پاک پر حلف اٹھا کر ائندہ بھائیوں کی طرح زندگی بسر کرنے کاعہد کیا۔