لاک ڈوان کے دوران بلوں میں ریلیف دینے کی بجائے واپڈا نے غریب صارفین کو رلا ڈالا

      لاک ڈوان کے دوران بلوں میں ریلیف دینے کی بجائے واپڈا نے غریب صارفین کو ...

  

مردان (بیورورپورٹ) لاک ڈوان کے دوران بلوں میں ریلیف دینے کی بجائے واپڈا نے غریب صارفین کو رلا ڈالا۔کئی ماہ کے بل یکمشت بھجوانے پر شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے کورونا وباء کے باعث لاک ڈاؤن سے متاثرہ صارفین کو تین ماہ کے بجلی بل اقساط میں ادا کرنے کی پالیسی کااعلان کیا تھا مگر واپڈا مردان نے صارفین کو اقساط میں بجلی بل جاری کرکے ریلیف دینے کی بجائے تین ماہ کے یکمشت بجلی بل جاری کیے ہیں جس کی وجہ سے لاک ڈاون میں بے روزگاری کے شکار شہری چکراگئے دوسری جانب بلوں میں ریلیف دینے یاقسط وار سہولت کی بجائے واپڈا عملہ صارفین کو گیٹ سے واپس کرکے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں جس سے لاک ڈاون سے دوچار شہری ذھنی مریض بن گئے۔عوامی وتجارتی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ھے کہ واپڈاصارفین کو بجلی بلوں میں فوری ریلیف دیں بصورت دیگر شہری واپڈا کے خلاف روڈ بلاک مظاہروں کا آغاز کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -