نوشہرہ،قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی،13 ملزمان گرفتار

نوشہرہ،قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی،13 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ) تھانہ اکوڑہ پولیس نے سجی ہوئی قمار بازی کی محفل الٹ دی داؤ پر لگی ہزاروں کی رقم،آلات قماربازی قبضہ پولیس میں۔ 13ملزمان گرفتارڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین کے خصوصی احکامات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں عرفان خان SHO تھانہ اکوڑہ خٹک کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ ڈنگ ڈونگ پہاڑی پر قمار بازی کی محفل سجائی جاتی ہے اطلاع کو مصدقہ جان کر پر پولیس نفری کو ہمرہ لیکر قمار بازی کی محفل پر کامیاب چھاپہ لگایا12 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتارملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 51 ہزار روپے اور آلات قمار بازی برآمد کر لی گئی مقدمہ درج کر لیا گیا۔