تیمرگرہ،ایس او پیز کیخلاف ورزی پر درجنوں دکانیں سیل
تیمرگرہ(بیورورپورٹ)سمارٹ لاک ڈاوناور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ شاہ جمیل خان نے تیمرگرہ با زار میں درجنوں دکانوں کو سیل کرکے جرما نہ کیا تفصیلات کے مطابق کو ر ونا کو کنٹرول کرنے کے لئے صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لو ئر دیر نے ہفتہ اور اتوار کو سمارٹ لاک ڈاون کی فیصلہ کی خلاف ورزی پر اتوار کے روز اسسٹنٹ کمشنر لوئر دیر شاہ جمیل خان نے تیمرگرہ کے مختلف با زاروں اور دکانوں کا معا ئنہ کیا اور سمارٹ لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر درجنوں دکانوں کو سیل کرکے انہیں بھاری جرمانہ بھی کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لوئر دیر شاہ جمیل خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کو رونا وباء نے سنگین صورت اختیار کی جس کی سد باب کے لئے حکومت نے سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے انھوں خبر دار کیا کہ حکومت کی ہفتہ اور اتوار کو سمارٹ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی اور ان کے خلاف قانونی کار وائی کی جائیگی۔