دبئی سے پاکستانیوں کے انخلاء کا آپریشن مکمل

دبئی سے پاکستانیوں کے انخلاء کا آپریشن مکمل

  

دبئی (آئی این پی) خصوصی پروازوں کے ذریعے دبئی سے پاکستانیوں کے انخلاء کا آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ کورونا وائرس کے باعث دبئی میں پھنسے 90 فیصد پاکستانی وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔ قونصل جنرل دبئی کے مطابق صرف دبئی سے 30 ہزار 229 پاکستانی خصوصی پروازوں سے وطن واپس گئے ہیں اور ان پروازوں میں 408 میتیں بھی پاکستان بھیجی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ دو روز میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے پاکستان کیلئے معمول کی پروازیں شروع ہوجائیں گی۔

دبئی پاکستانی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -