تخت بھائی،واپڈا کے یکمشت بلز بھیجنے سے شہری چکرا گئے

تخت بھائی،واپڈا کے یکمشت بلز بھیجنے سے شہری چکرا گئے

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) لاک ڈوان کے دوران بل میں ریلیف کے طور پر اقساط میں بجلی بل بھیجنے کے بعد واپڈا نے یکمشت بھجوانے سے شہری چکرا گئے رہی سہی کسر مردان واپڈادفاتر میں موجود بد اخلاق ملازمین نے پوری کردی، شہری بیروزگاری اور پریشانی کی عالم میں سرگرداں، حکومت سے مردان واپڈا میں تعینات بد اخلاق کے خلاف کارروائی کرنے اور تین مہینوں کے یکمشت ادائیگی والے بلوں قسط وار کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق حکومت نے کورونا ونا کے باعث لاک ڈاو?ن سے متاثرہ عوام کو تین مہینوں کے بل اقساط میں ادا کرنے یا تین مہینے بعد ادا کرنے کا حکم جاری کیا تھا لیکن تین مہینوں کے بعد واپڈا نے صارفین کو تین مہینوں کے یکمشت بجلی بل بھجوا کر چکرا دیئے بے روزگاری شہری جب بلوں کو اقساط پر کرنے کیلئے واپڈا مردان دفتر جاتے ہیں تو وہاں پر موجود بد اخلاق ان کو بے عزت کرکے دفاتر سے باہر نکالتے ہیں پسکو مردان ون ڈویژن کے ایس ای شارس خان نے بد اخلاقی میں اپنے ماتحت عملے کا ریکارڈ تھوڑ دیا صارفین کو برا بھلا کہنے کے بعد میڈیا کے بارے میں بھی غلیظ زبان کا استعمال کیا اور صارفین کو اپنے دفتر سے باہر نکال دیئے مردان واپڈا اہلکار بھاری بل یا اوور بل اقساط پر کرنے سے صاف انکاری ہوگئے ہیں مردان واپڈا دفاتر میں صارفین کو بے عزت کرکے نازیبا الفاظ استعمال معمول بن چکا ہے جبکہ دوسری جانب صارفین کا کہنا ہے کہ ہم لاک ڈاون کے باعث پہلے ہی سے ذہنی مریض بن گئے ہیں جبکہ واپڈا ملازمین کی غنڈہ گرد برداشت نہیں کر سکتے اگر حکومت نے واپڈا آفسران و اہلکاروں کی غنڈہ گردی کا نوٹس نہیں لیا تو ہم مجبوراً سٹرکوں پر نکلیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی.۔۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -