پشاورمیں پولیس گردی کسی صورت قابل قبول نہیں،جماعت اسلامی دیر
تیمرگرہ (بیورورپورٹ)پشاورمیں پولیس گردی کسی صورت قابل قبول نہیں،ذمہ داران کے خلاف فوری کاراوائی عمل میں لا ئی جا ئے،جے یو آئی ضلع دیرلویر کے امیر سراج الدین نے تیمرگرہ پر یس کلب میں صحا فیوں میں کو بتایا کہ ایک جانب قوم کورونا کی صورت میں کرب سے دوچار ہے جبکہ دوسری جانب پولیس کی جانب سے پشاور میں عامر تہکالی نامی شخص کے سا تھ غیر انسانی سلوک قہرخداوندی کو دعوت دینے کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ ریاست میں آئین اور قانونی کی موجود گی کی باجودقانون کے رکھوالوں نے شہری کو ننگا کرکے تشد د کا نشانہ بنا یا مذکورہ فعل کسی صور ت بھی قابل برداشت نہیں،پولیس کی جانب سے ایسی حرکت معاشرے کو انارکی کی جانب لے جا ئیگی،امیر سراج الدین نے عدالتی کمیشن بنانے اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا