ڈیرہ،بغیر دستاویزات افغان باشندے گرفتار،مقدمہ درج

  ڈیرہ،بغیر دستاویزات افغان باشندے گرفتار،مقدمہ درج

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)درابن پولیس نے آرمی چیک پوسٹ درابن پر 2افغان باشندوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق درابن پولیس نے آرمی چیک پوسٹ پر دوران تلاشی دو مشکوک افراد کو روک کر ان سے شناخت و پاکستان میں رہائش و سفری دستاویزات طلب کیں جو مذکورہ افغان شہری پیش نہ کرسکے۔ درابن پولیس نے دونوں افغان شہریوں خالد اور عرفان سکنائے افغانستان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف 14فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -