ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام کاجینامحال ہے،اے این پی

ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام کاجینامحال ہے،اے این پی

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)عوامی نیشنل پارٹی لکی مروت کے ضلعی صدر ملک علی سرورخا ن نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی غلط اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام کاجینامحال ہوگیا ہے اے این پی نے اپنے دور حکومت میں پختونوں کی ترقی اور فلاح وبہبودکے لئے جو اقدامات اٹھائی ہے ان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت نے پچھلے عام انتخابات میں عوام کوسبزباغ دکھا کرعوام سے ووٹ حاصل کیا تاہم جب انہوں نے اقتدارسنبھالاتوانہوں نے انتخابی وعدوں کے برعکس کرپشن اوراقربا پروری کومزیدوسعت دی جس سے نہ صرف ملکی معیشت پر منفی اثر پڑا بلکہ عوام کوفاقہ کشی پرمجبورہوگئے انہوں نے کہا کہ اے این پی نے اپنے دور حکومت میں پختونوں کی ترقی اور خوشحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اوران کے معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائی ہے جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی انہوں نے مزیدکہاکہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہر مشکل وقت میں پختونوں کا ساتھ دیاہے اورائندہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -