سرائے نورنگ، امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی

سرائے نورنگ، امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان) المرکزی اسلامی سردار آباد سرائے گمبیلا میں جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی۔نمازجنازہ مولانامصطفی نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں جماعت اسلامی تحصیل نورنگ کے امیرمولانااسعداللہ، ضلعی نائب امیروصوبائی شوری کے رکن حاجی عبدالصمد خان،،تنظیم اساتذہ کے نائب صدر سیف الرحمن،الخدمت فاونڈیشن خیبر پختون خواہ کے نائب صدر انجینئراحسان اللہ، الخدمت فاونڈیشن لکی مروت کے سابق ضلعی صدوردمسازخان اورعبدالرزاق سمیت کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے مقامی قائدین نے سید منورحسن کی دینی وسیاسی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اوران کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیا۔