سید منور حسن جیسا اُصول پرست اور نظریاتی لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں،زاہد شاہ

  سید منور حسن جیسا اُصول پرست اور نظریاتی لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں،زاہد ...

  

ٹوپی(نامہ نگار) سید منور حسن جیسا اُصول پرست اور نظریاتی لوگ صدیوں بعد کہیں ایک پیدا ہو تے ہیں، مرحوم نہایت خوش اخلاق برد باراو ر پاکیزہ انسان تھے آپ کے وفات سے خالی گیا خلا مشکل سے پر ہو سکے گی، زاہد شاہ تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی ٹوپی غربی کے امیر زاہد شاہ آف گلشن ٹاؤں ٹوپی نے جماعت اسلامی کے سابقہ مرکزی امیر سید منورہ حسن کی وفات پر دلی دکھ اور غم کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ مرحوم منور حسن نے اسلامی نظام کی نفاذ ملک میں جمہوری اقتدار کی مظبوطی اور انصاف پر مبنی معاشرے کی قیام کیلئے ہمیشہ جدو جہد کی ہے مرحوم نظم وضبط اور ڈسپلن کے سخت پابند تھے لگی لپٹی باتیں پسند نہیں کیا کر تے تھے پارٹی ترقی اور ترویج کیلئے اپنی ساری زندگی وقف کر رکھی تھی انہوں نے کسی بھی ازمازئش ابتلا اور مشکل حالات میں کبھی حوصلہ نہیں ہارا ہے وہ حقیقی معنوں میں ایک درویش اور اللہ والا انسان تھے آپ کے خدمات کو زبر دست خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور ان کے تمام پسماندگان اور عقیدت مندوں کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -