محسود قبائل نے وطن عزیز کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں: سیف الرحمان

  محسود قبائل نے وطن عزیز کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں: سیف الرحمان

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)محسود قبائل نے وطن عزیز کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں محسود قوم کو نظر انداز کرنے سے مایوسی پھیلے گی پارٹی مشران ان کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائیں، ضلعی ہیڈکوارٹر کی تعمیر کے مسلے پر اکثریتی آبادی کی رائے کو مقدم رکھا جائے، ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی سیف الرحمان محسود نے اسلام آباد میں حکمران پارٹی تحریک انصاف کے مرکزی قائدین سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے زیر صدارت منعقدہ ایک اعلی سطح اجلاس میں کیا، اس موقع پر وفاقی وزراء مراد سعید اور علی آمین گنڈہ پور بھی موجود تھے، اجلاس سے سیف الرحمان محسود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محسود قبائل نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملکی اداروں کے ساتھ فرنٹ لائن پر کھڑے ہو کر بھر پور ساتھ دیا اور ملکی وسیع تر مفاد کیلئے اپنے علاقے چھوڑ کر اندرون ملک ہجرت کرکے پندرہ سال تک خیموں میں زندگی گزاری اور آپریشنوں کے دوران انکے گھربار کاروباری مراکز مکمل تباہ ہوئے، سیف الرحمان محسود نے پارٹی مشران پر واضح کیا کہ ایجنسی ہیڈکوارٹر کی تعمیر کے مسلے پر علاقے میں آباد قوموں کے مابین اختلاف رائے موجود ہے لہذا حکومت کو چاہیئے کہ وہ ہیڈکوارٹر کی تعمیر کے مسلے پر شخصیات کی خواہش کے بجائے آبادی کو مدنظر رکھ کر بنایا جائے تاکہ قوموں کے مابین دشمنیاں جنم نہ لے سکیں انھوں نے کہا کہ محسود قبائل کے زخموں پر مرہم پٹی کی ضرورت ہے نہ کہ کسی کی ذاتی مفاد کیلئے دیوار سے لگایا جائے اور محسود قوم کو ترقیاتی کاموں میں اپنے حصے کے مطابق شئیر دئے جائیں تاکہ انکی احساس محرومیوں کا خاتمہ ہوسکے، اجلاس میں وفاقی وزیر کشمیر سردار علی آمین گنڈہ پور نے محسود قبائل کو پہنچنے والے نقصانات کا تفصل سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ محسود قوم کی وطن عزیز کیلئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ان کے مسائل حل کیلئے خصوصی توجہ دی جائے تاکہ محسود قوم کو آپریشنوں سے پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ ہوسکے، اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی آسد قیصر اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے سیف الرحمان محسود کی باتوں کو سنجیدگی سے سنا اور ان کے حل کیلئے تجاویز طلب کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -