مولانا سلمان تاثیر کا ممتاز عالم دین مولانا عزیز الرحمان ہزاروی کی وفات پر اظہار تعزیت

مولانا سلمان تاثیر کا ممتاز عالم دین مولانا عزیز الرحمان ہزاروی کی وفات پر ...

  

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان)جمعیت علما اسلام ضلع ملاکنڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر نے ممتاز عالم دین عزیرالرحمان ہزاروی کے وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انکی وفات سے امت مسلمہ ایک روخانی شخصیت سے محروم ہوگئے ہے مرحوم نے اپنی ساری زندگی عالم اسلام کی خدمات کیلئے واقف کر رکھی تھی ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں تک پر نہیں ہوگی۔انہو ں نے کہا کہ مرحوم کے خدمات کو خراج تحسین پیش کی ہے اور غم زد ہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحوم کواللہ تعالی اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں اور پسماندہ گان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -