(ایپجیا)ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی مختصر و سادہ مگر پروقار تقریب

      (ایپجیا)ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی ...

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن(ایپجیا)ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی مختصر و سادہ مگر پروقار تقریب پشاور ہائی کورٹ پشاورکی جاری کردہ SOPsکو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سید اسرار علی شاہ سینئر سول جج (ایڈمن)، ولی خان وردگ مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان و چیئرمین خیبرپختونخواہ تھے جبکہ مہمانان گرامی میں سیدمنتظرشاہ مرکزی سیکرٹری جنرل ایپجیا پاکستان، جنیدرضا بنگش مرکزی ڈپٹی فنانس سیکرٹری و صدرضلع ہنگو، یونس خان صوبائی سینئرنائب صدر دوم و صدر بٹگرام، حافظ نذیراللہ صوبائی ڈپٹی فنانس سیکرٹری و تاجدار عادل صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری کے علاوہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سپرنٹنڈنٹ سیشن کورٹ محمد سعید خان، سابقہ ضلعی صدر اپجیا ڈیرہ اسماعیل خان منیر احمد فردوس کے علاوہ دیگر عدالتوں کے اسٹاف ممبرز نے شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،جسکے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ولی خان وردگ نے کہا کہ اتفاق و اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے آپس میں پیار و محبت سے رہیں اور عدلیہ ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے اہم کردار ادا کریں اسکے علاوہ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایپجیا کہ ذریعہ ہم بنچ اور بار کے رشتہ کو مزید مضبوط بنائیں گے اور عدلیہ کی سربلندی کی خاطر ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔اسی طرح مرکزی سیکرٹری جنرل سیدمنتظرشاہ نے کہا کہ ایپجیا عدلیہ ملازمین کی واحد تنظیم ہے جو محکمے کی نیک نامی اور وقار کی سربلندی،عدلیہ ملازمین کے حقوق کے تحفظ، مراعات کے حصول کیلئے پورے پاکستان کی سطح پر وجود میں آئی ہے اور انشااللہ یہ تنظیم عدلیہ کے وقار اور ملازمین کے فلاح وبہبود کیلئے بہترین اور اہم کردار ادا کرے گی۔اسکے بعد تمام نو منتخب کابینہ آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن(ایپجیا) ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے عہدیداران جن میں نوید الرحمان بلوچ صدر، پرویز خان کنڈی سینئرنائب صدر، محمد اقبال نا ئب صدر، یاسر مشتاق جنرل سیکرٹری، غلام ربانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، محمد قیصر خان فنانس سیکرٹری، محمد سعد بن سلام انفارمیشن و سپورٹس سیکرٹری، راحیل شہزاد پریس سیکرٹری اور آفتاب احمد آفس سیکرٹری نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -