تفتان بارڈر سے آنے والے 103زائرین کی قرنطینہ سنٹر میں مہمان نواز

  تفتان بارڈر سے آنے والے 103زائرین کی قرنطینہ سنٹر میں مہمان نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تفتان بارڈر سے آنے والے 103زائرین کی رتہ کلاچی سپورٹس کمپلیکس قرنطینہ سنٹر میں مہمان نوازی،ناشتہ اور آرام کے بعد گاڑیوں کی ڈیس انفیکشن کرکے کوہاٹ کے لئے روانہ کردیا گیا،روانگی کے وقت زائرین کو دوپہر کا کھانا اور دیگر ضروری سامان بھی مہیا کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی ہدایات پر نور عالم خان محسود ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ محسن صلاح الدین،حاجی نصیر احمد گردوار سٹی سرکل،ناصر پٹواری،شاہد عمران پٹواری،ٹی ایم اے،ریسکیو 1122محکمہ صحت کے ڈاکٹرز ٹیکنیکل سٹاف اور پولیس کی ٹیموں نے کورنٹائن سنٹر رتہ کلاچی سٹیڈیم میں خصوصی انتظامات کے تحت آنیوالے 103زائرین کے مہمان نوازی کی، زائرین نے کورنٹائن سنٹر میں کچھ وقت آرام کیا جبکہ انتظامی ٹیموں نے زائرین کو پانی اور دوپہر کا کھانا پیش کیااور دیگر سہولیات بہم پہنچائیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان پہنچنے والے 103زائرین کا تعلق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے تھا جن میں ڈیرہ اسماعیل خان سے 1،گلگت بلتستان اور سکردوسے 40،پاڑہ چنار سے 26،پشاور مردان اور کوہاٹ سے تقلق رکھنے والے36زائرین شامل تھے، جن کو ضلعی انتظامیہ کے خصوصی انتظامات کے تحت مہمان نوازی کے بعد کوہاٹ روانہ کر دیا گیا جہاں سے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ تمام زائرین کو اپنی نگرانی میں آبائی علاقوں کو بھیجیں گے۔اس موقع پر نور عالم خان محسود ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،ڈاکٹروں کی ٹیم،حاجی نصیر احمد گرداور سٹی سرکل۔شاہد ریاض اور ناصر پٹواری ڈی ایس پی صدر سرکل غازی خان اور ایس ایچ او صدر پرویز شاہ شامل تھے، جنہوں نے اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے آنے والے زائرین کی مہمان نوازی کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی طرف سے خصوصی انتظامات پر زائرین نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔