گدون آمازئی میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے،غفور جدون

گدون آمازئی میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے،غفور جدون

  

صوابی(بیورورپورٹ) صوابی کے پہاڑی علاقہ گدون آمازئی میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو جمعرات کو بھر پور احتجاج شروع کیا جائیگا اس سلسلے میں سابق صوبائی وزیر خوراک و جے یو آئی ضلع صوابی کے سینئر نائب امیر الحاج غفور خان جدون اورسابقہ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل صوابی و ممبر اصلاحی جرگہ گندف کے حاجی اجون خان نے الگ الگ بیان میں کہا کہ گدون میں صبح 7 بجے سے شام 4بجے تک بغیر پرمنٹ کے روزانہ کے بنیاد پر لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہیں۔ جس سے ہمارے بزرگ، بچے اور بیمار بری طر ح متاثر ہور رہے ہیں۔ حالانکہ تربیلہ ڈیم کے لئے ہم نے قربانیاں دی لیکن آج ہمیں ذلیل کیا جارہا ہے۔ کم وولٹج کی وجہ سے ہمارے قیمتی برقی آلات جل چکے ہیں۔ جس سے لاکھوں روپے کے نقصان عوام نے برداشت کیا۔ میٹر ریڈر اور لائن مین کی نفری کی کمی کی وجہ سے میٹر بر وقت چیک نہیں کیا جاتا۔ جس کی وجہ سے کبھی تو 500روپے بل کبھی 5000روپے تک تھما دیا جاتا ہے۔ جو کہ سراسر زیادتی پر مبنی ہے۔ لائن مینوں کی کمی کی وجہ سے بجلی کی فالٹ کو درست کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔ اس وقت نئے پول نصب کیے جا رہے ہیں۔ جس کی بھرائی ٹھیک طریقے سے نہیں ہو پا رہی۔ جو کسی بھی وقت جانی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سے اپیل ہے کہ وہ خصوصی دلچسپی لے کر ہمیں لوڈشیڈنگ اور کم وولٹج سے نجات دلائیں۔ ورنہ پیسکو تو لوگوں کو سڑکوں پر لانے کیلئے مجبور کر رہے ہیں۔ اگر جمعرات تک ہمارا مسئلہ حل نہ ہو ا تو کارخانوں ٹوپی روڈ کو مکمل طور پر بند کیا جائے گا۔ جس کی تمام تر ذمہ داری پیسکو چیف پر عائد ہو گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -