غلامانہ ذہن کبھی اپنی صلاحیت پر بھروسہ نہیں کرسکتے،مراد سعید

غلامانہ ذہن کبھی اپنی صلاحیت پر بھروسہ نہیں کرسکتے،مراد سعید

  

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ جس سمارٹ لاک ڈاؤن کی بات آج یورپ کر رہا ہے اس پہ پاکستان تین ماہ سے عمل پیرا ہے، لیکن جن کی آنکھوں پہ بغض کی پٹی بندھی ہے انہیں اب بھی یہ ادراک نہیں ہوگا۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ غلامانہ، احساس کمتری کے مارے ذہن کبھی بھی اپنی صلاحیت پہ بھروسہ نہیں کرسکتے۔ جس سمارٹ لاک ڈاؤن کی بات آج یورپ کر رہا ہے اس پہ پاکستان تین ماہ سے عمل پیرا ہے۔ لیکن جن کی آنکھوں پہ بغض کی پٹی بندھی ہے انہیں اب بھی یہ ادراک نہیں ہوگا۔

مراد سعید

مزید :

پشاورصفحہ آخر -