سکھر،تیز رفتار گاڑی سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی،2افراد جاں بحق
سکھر(این این آئی)سکھر میں سٹی بائی پاس کے قریب تیز رفتار گاڑی سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی۔جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حادثے میں مرنے والوں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے کا شکار گاڑی بلوچستان کے علاقے جھٹ پٹ سے حیدرآباد جا رہی تھی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت حفیظ اللہ لاشاری کے نام سے ہوئی، جو جیکب آباد کا رہائشی ہے اور سکھر سول اسپتال میں زیر علاج ہے۔
حادثہ