ملتان:فیڈریشن رجسٹرڈ سکولز کا ای او بی آئی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان:فیڈریشن رجسٹرڈ سکولز کا ای او بی آئی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب نے جائیداد قرقی اور گرفتاری کے نوٹس ملنے پر ایمپلائز اولڈ ایج بینی فِٹ انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے خلاف گزشتہ روزملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت چیئرمین فرید خان بنگش نے کی‘مظاہرے میں 150سکولز مالکان نے شرکت کی۔ انہوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای او بی آئی کی طرف سے سکولز مالکان کو جائیداد کی قْرقی اور گرفتاری کے نوٹسز آ رہے ہیں۔ اِن (بقیہ نمبر33صفحہ7پر)

دنوں جب کروناوائرس کے باعث سکولز بند ہیں، لاک ڈاؤن میں فیسیں وصول نہیں ہو پا رہیں، پرائیویٹ سکولز دیوالیہ پن کا شکار ہو رہے ہیں اور سکولز مالکان کے موجودہ کٹھن ترین حالات میں ای او بی آئی کی طرف سے سکول اونرز کو ہراساں کرنا اور وارنٹ گرفتاری کے نوٹسز بھیجنا ظلم کی انتہا ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور آج پریس کلب ملتان کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے تحریک شروع کر رہے ہیں۔ مظاہرے میں فیا ض خان بلوچ‘ طارق امیر عباسی‘یونس جاوید انصاری‘ نور محمد میو‘سرفراز گجر‘ اعظم لانگ‘ جاوید میو‘ قاری محمد اسلم‘ عارف خان خٹک‘ قاری سجاد الٰہی‘ ریاض راجو‘ راؤ محمد افضل‘ملک ماجد‘ راؤ محمد توفیق‘ یٰسین بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -