ای او بی آئی: ڈیفالٹر سکولوں‘ ہسپتالوں سمیت 1300اداروں کو حتمی نوٹس

  ای او بی آئی: ڈیفالٹر سکولوں‘ ہسپتالوں سمیت 1300اداروں کو حتمی نوٹس

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایمپلائز اولڈاایج بینفٹس انسٹیٹیوشن(ای او بی آئی) ملتان ڈویژن نے 1300ڈیفالٹرزفیکٹریوں‘ پٹرول پمپس‘ سکولوں‘ہسپتالوں سمیت مختلف پرائیویٹ اداروں کے مالکان کو بلا امتیازحتمی نوٹس جاری کردئیے‘30جون کی ڈیڈ لائن دے دی(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

‘ واجبات کی عدم ادائیگی پر آنے والے دنوں میں مزید قانونی کارروائی جاسکے گی۔ریجنل آفس کی طرف سے جاری کئے گئے آخری نوٹس میں تنبیہ کی گئی ہے کہ 30جون تک اپنے ملازمین کی تفصیلات فارم PR02A پر بمعہ ای او بی آئی کنٹری بیوشن جمع کروائیں۔آپ اپنے ملازمین کو ای اوبی آئی ایکٹ کے تحت حاصل بے شمار فوائد بہم پہنچا نے میں ادارے کے ساتھ تعاون کریں اور فرض شناس شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ واجبات ادا نہ کرنے کی صورت میں زیر دفعہ83/82/81لینڈ ریونیو ایکٹ1967 ‘ ای او بی آئی گورنمنٹ آکشنر و متعلقہ پولیس سٹیشن کے ذریعے اور جائیداد قرقی سے اپنے واجبات کلیئر کرائے گا۔

حتمی نوٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -