روجھان، کوٹ مٹھن، راجن پور میں گیس لائن بچھانے کیلئے سروے شروع
راجن پور(تحصیل رپورٹر)رکن قومی اسمبلی کی ہدایت پر سوئی نادرن گیس لاہور کی2رکنی ٹیم کی روجھان آمد‘روجھان‘مٹھن کوٹ اور راجن پور میں گیس کی ٹرانسمیشن لائن بجھانے کا سروے شروع کرلیاگیا گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کے (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
بھائی سردار دوست علی مزاری کی رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کے فرزند سردار شیر دل مزاری کے ہمراہ کوٹ مٹھن شریف میں سردار اظہر خان گوپانگ کے ظہرانے میں شرکت اہلیان مٹھن کوٹ کو سوئی گیس کی جلد مٹھن کوٹ میں افتتاح کی نوید سنائی بعدازاں سردار دوست علی مزاری نے سردار شیر دل مزاری،سردار اظہر خان گوپانگ،حمزہ کمال فرید کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کی الیکشن کمپین میں اپنے حلقے NA195کی عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا باقاعدہ آغاز شروع ہوچکا ہے اس سلسلہ میں سوئی نادرن گیس کمپنی لاہور کی انجیئنرامجد عباس اور سب انجینئر باور شیر پر مشتمل 2رکنی ٹیم نے روجھان پہنچ کر شاہ والی سے روجھان، شمس آباد یونٹ، عمرکوٹ، کوٹ مٹھن، راجن پور سٹی تک گیس کی ٹرانسمیشن لائن کا سروے شروع کردیا ہے عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے گھر گھر گیس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجحیات میں شامل ہے سروے مکمل ہوتے ہی بہت جلد ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب کا کا م شروع کردیا جائے گا اس موقع پر نمائندہ ایم پی اے ممتاز خان دریشک، ضلعی امیر جماعت اہلسنت قاری خورشید احمد رضا،عاشق حسین فریدی و دیگر بھی موجود تھے۔
سروے