علاقے کی ترقی کیلئے ہرفورم پرجنگ لڑیں گے، افضل خان ڈھانڈلہ

  علاقے کی ترقی کیلئے ہرفورم پرجنگ لڑیں گے، افضل خان ڈھانڈلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بھکر(نامہ نگار)مخالفین کی طرز سیاست جھوٹ، بہتان تراشی، ظلم و زیادتی اور الزام تراشی ہے جبکہ انکی پالیسیاں ہمیشہ تعلیم دشمن رہی ہیں، جو اپنے 15 سالہ دور میں ایک ڈگری کالج بھی ضلع کیلے منظور نہیں کروا سکے وہ بھلا کیا علاقہ کی ترقی چاہیں گے۔ مخالفین کا منشور ہے کہ ہمارے ضلع کے نوجوان ان پڑھ اور بے شعور رہیں تاکہ ان سے کوئی سوال نہ کر سکے۔ ان خیالات(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)
کا اظہار ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ، ممبر صوبائی اسمبلی ملک غضنفر عباس چھینہ اور عامر عنائت خان شہانی نے کیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے علاقائی منشور پر عمل درآمد کرتے ہوے تھل یونیورسٹی الحمداللہ اہنے حلقہ میں منظور کروائی اور ایم ایم روڈ، گریٹر تھل کینال اور تھل یونیورسٹی کے جو ڈاریکٹوریٹ ایشو کرواے وہ سوشل میڈیا اور اخبارات میں بھی شاع کرواے ہیں جو ثبوت ہے کہ یہ منصوبے ہماری تجاویز کی روشنی میں وفاقی و صوبائی حکومت نے منظور کئے ہمیں کریڈٹ لینے کا کوئی شوق نہیں ہمارا کریڈٹ یہی ہے کہ حلقہ کی عوام ہم پر اعتماد کرتی ہے اور مخالف گروپ سے جوق در جوق اہم دھڑے و شخصیات ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں دکھ اسوقت ہوتا ہے جب سیاسی بونے پکی ہکائی کھیر کھانے کیلئے آ جاتے ہیں اور سستی شہرت کیلئے ہر منصوبہ کا کریڈٹ بھونڈے طریقہ سے لینے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ اصل حقیقت عوام جانتی ہے ان کے منتخب حلقہ کی عوام ان کی منتظر ہے کہ وہ کب علاقہ کی ترقی کیلئے کوئی منصوبہ لاتے ہیں لیکن ان کی طرف سے مسلسل عوام کو محروم رکھا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دن بدن عوام ہم پر اپنے اعتماد کا اظہار کر رہی ہے اور مخالف کیمپ کو چھوڑ کر ہمارے ساتھ کھڑے ہو رہی ہے کیونکہ ہمارا منشور علاقہ کی تعمیر و ترقی و عوامی فلاح و بہبود کے ذریعے علاقہ کو پسماندگی کے اندھیروں سے نکال کر ترقی یافتہ ضلع میں شامل کرنا ہے۔عوامی خدمت محاذ کے منتخب اراکین اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری تعمیر و ترقی اور مثبت طرز سیاست کی بدولت مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں، حلقہ کی باشعور عوام اچھی طرح جانتی ہے کہ مخالفین کی پالیسی ہمیشہ تعلیم و علاقائی دشمن رہی ہے یہ چاہتے ہیں انکے حلقہ کی عوام ذلیل و خوار ہوتے رہیں اور انکی غلام بن کر زندگی گزاریں۔ جس کا ثبوت انکی گزشتہ 25 سالہ طرز سیاست ہے۔ لیکن انشااللہ جب تک ہم عوامی خدمت محاذ کے پلیٹ فارم سے میدان میں ہیں سردار ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ کی زیر نگرانی مخالفین کے سارے خواب خاک میں ملا دیں گے اور بلاتفریق علاقائی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے اپنے حلقہ کیلئے منظور کرواتے رہیں گے۔
افضل خان