ٹینکر الٹنے سے لاکھوں روپے مالیت کی گیس ضائع

  ٹینکر الٹنے سے لاکھوں روپے مالیت کی گیس ضائع

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) بی ایم پی ایریا بواٹہ چیک پوسٹ کے نزدیک تیز رفتاری کے سبب ایل پی جی گیس ٹینکر الٹ کر(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

کھائی میں گر گیالاکھوں روپے مالیت کی گیس ضائع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاصوبائی کوئٹہ روڈ پر بواٹہ چیک پوسٹ کے قریب کوئٹہ سے آنے والا بڑا ایل پی جی گیس ٹینکر تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے سبب الٹ کر کھائی میں گرگیا اطلاع ملنے پر ریسکیو امدادی ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ کے افیسران اور بی ایم پی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جائے حادثہ کورکارڈن آف کر لیا تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہوسکے۔انتظامیہ نے ٹینکر کو نکالنے کے لئے دو کرین منگوائیں تاہم شام تک آپریشن جاری رہا۔

گیس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -