ڈہرکی میں مبینہ مقابلہ، آئی جی سندھ واقعہ کانوٹس لیں، خرم شیرزمان

ڈہرکی میں مبینہ مقابلہ، آئی جی سندھ واقعہ کانوٹس لیں، خرم شیرزمان

  

ڈہرکی (نامہ نگار) ڈہرکی میں مبینہ پولیس مقابلے پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے واقعہ پر مذمت کا اظہار(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال میں زخمی کی عیادت کے لیے آنے والے رکن سندھ اسمبلی شہر یار خان شر اوردیگر شہریوں سے پولیس رویے کی پر زور مذمت کرتے ہیں مذمت، خرم شیرزمان نے کہا سندھ میں پولیس والے خود عدالتیں لگاکر بیٹھیے ہیں، سندھ میں امن امان خراب کرنے کے پیچھے سندھ حکومت اور ان کے پولیس افسران ہیں، انہوں نے کہا آئی جی سندھ مبینہ پولیس مقابلے کا نوٹس لیں،پولیس جیالے رہنماؤں کے بدلے لیکر نوجوانوں کی زندگیاں تباہ کررہی ہے، سندھ میں عام شہری سندھ حکومت اور پولیس سے محفوظ نہیں، خرم شہزاد نے کہا کہ واقعے پر اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے، شر برادری کو یقین دلاتے ہیں انہیں ضرور انصاف دلایا جائے گا۔

خرم شیر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -