زکریا یونیورسٹی:103ملازمین لون سے محروم‘ ایمپلائز ایسوسی ایشن رکاوٹ
ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے103ملازمین کو لون نہ مل سکا‘ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی نئی باڈی نے پھڈا ڈال دیا‘ بتایا گیا ہے کہ7ماہ قبل یونیورسٹی کے1تا 16کے 103ملازمین نے لون کیلئے درخواستیں دیں‘ اس وقت کے ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر غلام حر غوری نے میرٹ پر تمام معاملات یکسو کئے اور پراسیس شروع کیاتاکہ بلاامتیاز ملازمین کو لون مل سکے لیکن مخالفین نے اس میں رکاوٹیں کھڑی کیں کہ موجودہ باڈی ایک بار لون دلو ا (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
چکی ہیں‘اب اگلی باری ہم یہ کام کریں گے۔ اس طرح یہ معاملہ لٹک گیا اور پھر مارچ میں کروناوائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہوگیا۔ اب گزشتہ دنوں ایمپلائز ایسوسی ایشن کے الیکشن ہوئے۔ 27جون کو لون کمیٹی کی میٹنگ میں نئی باڈی نے پھڈا ڈال دیا کہ اس میں ہمارے نام بھی شامل کئے جائیں۔ اس طرح پہلے درخواستیں دینے والے 103ملازمین لون کے حق سے محروم کرنے کیلئے پھر رکاوٹ ڈال دی گئی۔ یونیورسٹی ملازمین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پہلے سے درخواستیں دینے والے 103ملازمین کو لون دیاجائے وگرنہ یہ بجٹ لیپس ہوجائے گا اور اگلے مرحلے میں دیگر ملازمین سے درخواستیں لے کر پراسیس کیاجائے اور اس سلسلے میں انارکی نہ پھیلائی جائے۔اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایمپلائز ایسوسی ایشن کے سابق صدر غلام حر غوری نے بتایا کہ ہم نے اپنے دور میں میرٹ پر بلا امتیاز تمام پراسیس کیا‘ اب نئی باڈی کو چاہئیے کہ ملازمین کے فائدے میں اس میں رکاوٹیں ڈالنے کی بجائے اسے مکمل کرے تاکہ حق دار ملازمین کو لون مل سکے۔
زکریا یونیورسٹی