ناگ شاہ میں خاتون قتل، لاش برآمد، تحقیقات کادائرہ وسیع
ملتان (وقائع نگار)پولیس مظفرآباد نے ناگ شاہ میں ایک خالی کوارٹر سے خاتون کی ملنے والی لاش کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ناگ شاہ میں ایک فلور مل جو کافی عرصے سے بند پڑی تھی اس کے سامنے ایک چائے والا ریاض اپنی دکان چلاتا تھا جس نے مل میں موجود کوارٹر اپنی رہائش کے لئے لینا چاہا اس بابت اس نے مل مالکان سے بات کی اور وہ مل کے(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
منیجر حیات کے ہمراہ کوارٹر دیکھنے کے لئے پہنچا تو اسے کوارٹر میں ایک خاتون کی لاش دکھائی دی جس پر انہوں نے 15 کال کی۔پولیس کے مطابق خاتون کی زیادہ دن پرانی نہیں تھی اس کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر دبایا گیا ہے تاہم مزید حقائق پوسٹ ما رٹم کے بعد منظر عام پر آئیں گے خاتون کی شناخت بھی تاحال نہ کی جاسکی ہے۔پولیس کے مطابق چند افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے جلد حقائق منظر عام پر ہوں گے علاوہ ازیں پولیس چہلیک کو ایک 42 سالہ نا معلوم شخص کی لاش ملی ہے پولیس کے مطابق مزکورہ شخص نشے کا عادی تھا۔
لاش