نہر رحیم یارخان برانچ میں 20فٹ چوڑا شگاف، کھڑی فصلیں متاثر

  نہر رحیم یارخان برانچ میں 20فٹ چوڑا شگاف، کھڑی فصلیں متاثر

  

رحیم یارخان (بیورورپورٹ)نہر رحیم یار خان برانچ میں 20فٹ چوڑا شگاف پر گیاہے پانی گھروں میں داخل ہونے سے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں اور آم کے باغات زیر آب آگئے ہیڈ بنگلہ شیخاں کے قریب نہر رحیم یار خان برانچ برجی نمبر 46اور47کے درمیان 20فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا اور پانی فرید آباد کی مختلف بستیوں میں داخل ہوگیا اوروسیع اراضی آم کے باغات زیر آگئے اطلاع ملتے ہی ایکسین رحیم یار خان چوہدری عبدالستار،ایس ڈی او ہیڈ ملکانی خالد محمود،(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

سب انجنیر ریحان،شہروز، محمدشاہد منیر ودیگر عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مقامی لوگوں کی مدد سے شگاف کو پور کرنیکا کام شروع کردیایاد رہے کہ ضلع رحیمیار خان کی مختلف نہروں میں شگاف کا سلسلہ جاری ہے جو انہار کے عملے کی غفلت کا نتیجہ ہے۔

متاثر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -