جنوبی پنجاب:فوڈ اتھارٹی ان ایکشن 61فوڈ پوائنٹس کو جرمانے‘420کو نوٹس

  جنوبی پنجاب:فوڈ اتھارٹی ان ایکشن 61فوڈ پوائنٹس کو جرمانے‘420کو نوٹس

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کے 61فوڈ پوائنٹس کو جرمانے‘420کو نوٹس‘ ایکسپائر اور ممنوعہ اشیاء کی فروخت پر کریم ڈیپریشن یونٹ، سوڈا واٹر کریانہ اور ڈرنک کارنر سیل‘آپریشنز کے دوران 580لیٹر ملاوٹی دودھ، 39 کلو مضر صحت گوشت اور دیگر اشیاء کو تلف کر دیا گیا‘تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کاروائیاں کرتے ہوئے ملتان میں واقع اقبال سوڈا واٹر اور مظفرگڑھ میں واقع المکہ سوڈا واٹر کو سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے‘مٹھاس سٹینڈرڈ (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

سے کم ہونے، مصنوعی مٹھاس اور بلیو کیمیکل کے استعمال، لائسنس نہ ہونے اور ورکرز کی صفائی نہ ہونے پر سوڈا واٹر فیکٹریز کو سیل کیاگیا۔ اسی طرح ملتان میں پاکستان ڈرنک کارنر، ڈی جی خان میں شاہزیب ڈرنک کارنر اور بہاولنگر میں عبداللہ کریانہ سٹور گٹکے کی فروخت کرنے اور ڈسپلے میں رکھنے، ایکسپائر فوڈ آئٹمز رکھنے اور لیبلنگ نہ ہونے پر سربمہر جبکہ مظفرگڑھ میں واقع ریاض کریم سیپریشن یونٹ سابقہ ہدایت پر عمل نہ کرنے، سکمڈملک فروخت کرنے، بغیر لیبلنگ کے کریم رکھنے پر سیل کر دیا گیا۔دوران کاروائی 580 لیٹرملاوٹی دودھ, 39 کلو گوشت، 13 لیٹر آئل، 60 کلو کریم، 100 ساشے گٹکا اور 10 کلو سرخ مرچ پاؤڈر تلف کر دیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ملتان میں 153 دکانوں کی چیکنگ کی جبکہ 134 شاپس مالکان کو حتمی وارننگ نوٹسز جاری کیے اور 15 فوڈ پوائنٹس کو پنجاب پیور فوڈ رولز کی خلاف ورزی پر 99 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے۔ اسی طرح ڈی جی خان ڈویژن میں 124 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ اور 89 شاپس ملکان کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے جبکہ 16 فوڈ شاپ کو 85 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا. اسی طرح بہاولپور میں 107 فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا اور 87 کو صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کی گئیں جبکہ 16 فوڈ پوائنٹس کو 45ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے۔

نوٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -