حکومت فلورملز کو برابری کی بنیاد پر گندم کاکوٹہ دے، حبیب الرحمن لغاری

  حکومت فلورملز کو برابری کی بنیاد پر گندم کاکوٹہ دے، حبیب الرحمن لغاری

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر): پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کی ضلعی باڈی کا ہنگامی اجلاس زیرصدارت سابق چیئرمین فلورملزایسوسی ایشن پنجاب سردارحبیب الرحمن خان لغاری منعقد ہواجس میں ضلع بھر کے فلور ملز مالکان نے شرکت کی اجلاس میں حکومت (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

پنجاب کی جانب سے فلور ملوں کوگندم کوٹہ کے اجرا اور پالیسی کا جائزہ لیا گیااس موقعہ پر سردارحبیب الرحمن خان لغاری نے بتایا کہ گورنمنٹ پنجاب کے صرف 5سے دس اضلاع کی فلورملوں کو کوٹہ جاری کرنا چاہتی ہے جن میں راولپنڈی،گوجرانوالہ،سمیت اپرپنجاب کے دیگراضلاع شامل ہیں جبکہ گندم کی سب سے زیادہ پیداوارکرنے والے جنوبی پنجاب کے اضلاع کونظرانداز کرنا چاہتی ہے جوکہ جنوبی پنجاب کے عوام اور فلور ملز مالکان کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب سب سے زیادہ گندم پیدا کرنے والا علاقہ ہے اور اسی علاقہ کی کم از کم 80 فیصد گندم اپرپنجاب کوبھیجی جاتی ہے جس پر محکمہ خوراک کے اربوں روپے خرچ ہوجاتے ہیں سردارحبیب الرحمن خان لغاری نے کہاکہ گورنمنٹ جنوبی پنجاب کے اضلاع سے بھاری مقدار میں گندم اپرپنجاب کے فلورملز مالکان کو مبلغ 1500 روپے فی من کے حساب سے مہیاکرنا چاہتی ہے جس سے اپرپنجاب اورجنوبی پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں واضع فرق سامنے آئیگا فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئر مین نے کہا کہ پندرہ سو روپے من کے حساب سے ملنے والی گندم سے 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 875روپے ہوگی جبکہ اس وقت یہاں اوپن مارکیٹ میں گندم کاریٹ 18 سے 19 سوروپے فی چالیس کلوگرام ہے انہوں نے کہا کہ فلورملز مالکان 1900روپے فی من گندم خرید کر20 کلو گرام آٹے کاتھیلہ اوپن مارکیٹ میں 875روپے میں کیسے مہیاکرسکتے ہیں سردارحبیب الرحمن خان لغاری نے کہا کہ اس حساب سے یہاں 20 کلو گرام آٹے کی قیمت 1100 روپے سے بھی تجاوز کرسکتی ہے انہوں کہا کہ گورنمنٹ پنجاب کی یہ منطق سمجھ سے بالا تر ہے کہ گندم کی سب سے زیادہ پیداوار والے علاقہ جنوبی پنجاب کی گندم راولپنڈی سمیت دیگراضلاع کو 1500 روپے من کے حساب سے فلورملوں کو فراہم کرکے جنوبی پنجاب کی فلور ملوں کوگندم کوٹہ سے محروم رکھنے کی پالیسی اپنائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کو چاہیئے کہ وہ جنوبی پنجاب سمیت تمام اضلاع کی فلور ملوں کو برابری کی بنیاد پر گند م کا کوٹہ جاری کرے تاکہ پورے پنجاب کے عوام کو یکساں نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

کوٹہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -