تیل قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کانیا طوفان تیار

    تیل قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کانیا طوفان تیار

  

ڈیرہ، کوٹ ادو، چوک سرور شہید، ڈہرانوالہ، راجن پور(سٹی رپورٹر، تحصیل رپورٹر، سپیشل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمدیار ہنجراء نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور اقتدرا (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

اپریل 2018 میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 72ڈالر فی بیرل تھی تو اس وقت مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو پٹرول88روپے اور ڈیزل99فی لیٹر دیا تھا ان جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 41ڈالر فی بیرل ہے جو کہ مسلم لیگ ن کے دور اقتدار سے43فیصد کم ہے تو تحریک انصاف کی حکومت عوام کو پٹرول ایک سو روپے اور ڈیزل 101روپے فی لیٹر مہیا کررہی ہے،وزیر اعظم عمران خان خود کو عوام کا منتخب کردہ سمجھتے ہیں تو وہ سامنے آئیں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کی وضاحت دیں۔ چوک سرور شہید کے شہری اور کاشتکارپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 25روپے تک اضافے کے خلاف پھٹ پڑے،تفصیل کے مطا بق چوک سرور شہید کے عوام نے حکو مت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کو مسترد کرتے ہو ئے کہا ہے کہ موجودہ حکو مت مافیا کے ہاتھوں یر غمال بن چکی ہے جس کا ثبوت آئے روز بڑھتی ہو ئی مہنگائی اور لاقانونیت ہے حکو مت نے پٹرولیم مصنوعات سستی کیں تو آئل کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی فروخت بند کر دی اورتقریبا پورا ایک ماہ عوام پٹرول کیلئے خوار ہو تے رہے اب حکو مت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں یکدم 25روپے اضافہ کر کے عوام کی کمر ہی توڑ دی ہے عوام جو کے پہلے ہی کورو نا وبا کی وجہ سے لگنے والے لاک ڈاؤن کے ہاتھوں فاقوں پر مجبور تھی اب مہنگائی کے آنے والے طوفان کے ہاتھوں خو د کشیوں پر مجبور ہو گی موجود ہ حکو مت عوام کو تبدیلی کے سبز باغ دکھا کر اقتدار میں آئی مگر عوام کی حالت بدلنے کی بجائے پہلے سے بھی زیادہ خراب کر دی جو عوام پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے زندہ درگور تھی اب حکو مت نے اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا ہے چوک سرور شہید کے شہریوں اور کا شتکاروں سہیل خان، آصف امین، زبیر خالد، طارق محمود طارق، صدام حسین، ذوالفقار علی، خا دم حسین، آصف فراموش، غلام شبیر لک، محمد آصف لک، رمضان اسڑ، حاجی امین، اورنگزیب، محمد عثمان و دیگر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ظالما نہ قرار دیتے ہو ئے رد کر دیا ہے اور حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری طور پر نمایاں کمی کی جائے۔مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری احسان الحق باجوہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وبا کے دوران حکومت کی طرف سے اچانک پٹرول بم گرانا غریب عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے.حکومت غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مسلسل مہنگائی کے بم گرا رہی ہے.تاریخ گواہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جب بھی کسی چیز کی مہنگائی کے خلاف نوٹس لیا تو اس کے ریٹ کم ہونے کی بجائے دوگنے ہوئے.اگر چینی کا نوٹس لیا تو چینی 60 سے 80 روپے کلو ہوگئی.اس ماہ اگر پٹرول کا ریٹ کم کیا تو پٹرول نایاب ہو گیا اور عوام سڑکوں پر دھکے کھانے پر مجبور ہوئی.جبکہ پٹرول سستا ہونے پر نا تو کرائے کم ہوئے اور نہ دیگر ایشاء سستی ہوئیں اب حکومت نے غریب عوام سے ریلیف چھین کر پٹرول مافیا کی جیبیں بھرنے کا پلان بنایا ہے.تاریخ میں کبھی اتنی پٹرول کی قیمت نہیں بڑھی جتنی اب ایک دن میں بڑھائی گئی ہے.پٹرول کی قمیتیں بڑھنے کے ساتھ ہی کرائے آسمان پر پہنچ گئے.اور مہنگائی کا مزید طوفان برپا ہونے والا ہے۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک35%اضافہ کئے جا نے پر ملک بھر کی تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ غازی خان کی ضلعی،سٹی باڈیوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی صدر شیخ محمد نقیب ،سینئر نائب صدرحاجی محمد زبیر نظامی،چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی حاجی محمد دین چوہدری، شیخ اسرار احمد، نائب صدور ملک محمد صادق اعوان،چوہدری محمد خالد ریاض،جنرل سیکرٹری طارق اسماعیل قریشی،سیکرٹری فنانس شیخ شکور احمد،سٹی صدر جان عالم خان لغاری،سرپرست حاجی شیخ محمد علی،جنرل سیکرٹری جاوید اسحاق مستوئی،سینئر نائب صدر سجاد کریم رند،نائب صدور حاجی محمد حسین،شیخ محمد حنیف،ڈپٹی سیکرٹری چاچا فاروق احمد بھولا،سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج،چیئر مین مجلس عاملہ حاجی رانا نذیر احمد،وائس چیئر مین میاں محمد ایوب،اراکین کاشف یونس خان،عبد الصمد قریشی،مرزا محمد ایوب،اعجاز احمد قریشی،شیخ محمد ریاض،شیخ محمد بلال، محمد وقاص،زاہد نظام، کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمود احمد خان،زاہد بشیر، اسٹیل اینڈ آئرن ورکس کے طارق خلجی،عرفان گجر، صرافہ بازار کے صدر کاشف صدیق، شکیل حنیف، ریلوے پلی کے محمد ہارون، موسیٰ صغیر، امجد علی صدیقی، محمد مدنی خان، کالج روڈ کے شیخ ندیم اقبال،انیس الرحمن خان، گھنٹہ گھر بازار کے شیخ محمد بلال، صدر بازار کے جنرل سیکرٹری وجاہت قریشی،کیمسٹ ایسوسی ایشن کے ظفر اقبال صدیقی، ٹریول ایجنٹس کے ملک عبد العزیز اور دیگرتاجران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں منظور کی گئی متفقہ قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ 35%اضافہ فی الفور واپس لے اس اضافہ سے کرونا سے متاثرہ کاروبار اور معیشت پر اضافی بوجھ پڑے گا اور ملک بھر میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا اگر اس طرح کی غیر مستحکم پالیسیاں جاری رہیں تو ملکی تجارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا اور مہنگائی کاایسا سونامی آئے گا جو اس حکومت کو بہا لے جا ئے گا مرکزی انجمن تاجران نے مشترکہ طور پر مطالبہ کیا کہ اگر حکومت اپنا یہ فیصلہ واپس نہیں لیتی تو چیف جسٹس آف پاکستان اس معاملہ کا از خود نوٹس لیں اور عوام کو ریلیف دلانے میں مدد کریں مرکزی انجمن تاجران کے اجلاس میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران روپے کی قیمت میں کمی اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں 10ہزار روپے تولہ اضافہ پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے مطالبہ کیا گیا کہ روپے کی قیمت میں استحکام کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا ئیں حالیہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ سے جیولری کی صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے اور صرافہ کا کاروبار بالکل ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔دو سا لو ں میں حکومت نے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا اور نا قص پا لیسیو ں کے با عث عوام شدید مشکلا ت کی دلد ل میں پھنس گئے ہیں اور بڑ ھتے ہو ئے بحرانو ں سے یہ ثا بت ہو گیا ہے کی تبدیلی نا نعرہ ایک ڈھا ؤنگ تھا پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتو ں میں اضا فہ کر کے حکمرا نو ں نے عوام کے سا تھ بہت بڑا ظلم کیا ہے اور عوام کو ریلیف دینے کی بجا ئے آئے رو ز بحرا نو ں اور مہنگا ئی کے تحفے دیے جا رہے ہیں اور تبدیلی سر کا ر کے نا اہل اور نا تجر بہ کا ر وز یرو ں مشیرو ں نے نا قص پا لیسیو ں کے زریعے لو گو ں کا جینا دو بھر کر دیا ہے اور شد ید مہنگا ئی نے غر یبو ں مزدورو ں کی کمر تو ڑ دی ہے ان خیالا ت کا اظہا ر سا بق ڈپٹی سپیکر پنجا ب اسمبلی سر دار شیر علی خان گور چا نی نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹر ولیم مصنوعا ت میں را تو ں را ت اضا فہ کر کے ما فیا کو فا ئدہ پہنچا یا گیا ہے اور تیل کی قیمتں بڑ ھنے سے مہنگا ئی میں مز ید اضا فہ ہو گا اور انہو ں نے کہا کہ عوام پہلے ہی معا شی بد حا لی کا شکار ہیں اور ملک کی معیشت کمزور ہو چکی ہے اور بے رو ز گا ری بڑ ھنے سے نو جوان طبقہ ما یو س اور پر یشانی سے دوچا ر ہے اور مہنگا ئی کے طوفا ن نے غر یبو ں سے دو وقت کی رو ٹی چھین لی ہے اور تبد یلی کے دعویدار حکمرا ن چینی آٹا چور اور تیل ما فیا کو فا ئدہ پہنچا رہے ہیں اور پٹر ولیم مصنو عا ت کی قیمتو ں میں ریکا رڈ اضا فہ ناقابل بر داشت ہے قیمتو ں میں اضا فہ واپس لیا جا ئے اور نت نئے بحرانو ں سے عوام تنگ ہیں اور حکومت نا م کی کو ئی چیزمو جو د نہیں ملکی تر قی رکی ہو ئی ہے اور عوام دشمن بجٹ اور تیل کی قیمتو ں میں اضا فہ کو مستر د کرتے ہیں۔

ردعمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -