ٹھیکہ پول سپیشلسٹ سجاد بھٹہ کاکروڑوں روپے کافراڈ بے نقاب

ٹھیکہ پول سپیشلسٹ سجاد بھٹہ کاکروڑوں روپے کافراڈ بے نقاب

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن،ضلع کونسل اور ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں ٹھیکہ پول اسپیشلسٹ سجاد بھٹہ نے ٹھیکہ داروں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرلیاہے، ایس ایس ڈویلپرز کے نام سے جعلی چیک دیکر ٹاوٹ مافیا کا سرغنہ سجاد بھٹہ ملتان شہر سے فرار ہو گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ ملتان میں سرکاری محکموں میں آفیسران کی ملی بھگت اور ٹھیکے پول کرانے(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

والا ٹاوٹ مافیا کے سربراہ سجاد بھٹہ نے تین ماہ قبل تحصیل کونسل میں کروڑوں روپے کے ٹھیکے پول کرائے، ضلع کونسل ملتان نے ٹھیکے پول کرانے کے عوض ٹھیکہ داروں سے ایک کروڑ تیس لاکھ روپے وصول کئے، اگر محکمہ کی جانب سے پول کرایا جاتا تو حکومت ٹھیکہ داروں میں مقابلے کے باعث 2کروڑ 60لاکھ روپے کی بچت متوقع تھی لیکن ٹاوٹ ٹھیکہ دار سجاد بھٹہ نے آفیسران سے ملی بھگت کرکے ایک کروڑ 30لاکھ روپے ہڑپ کر لئے اور ٹھیکہ داروں کو ایس ایس ڈویلپرز کے جعلی چیک تھما کر ملتان شہر سے فرار ہو کر چوک اعظم میں ڈیرہ جما لیا ہے۔ ٹھیکہ دار ذوالفقار، محمد رفیق، ندیم احمد نے میڈیا کو دی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ٹاوٹ سجاد بھٹہ ضلعی حکومت کے ا?فیسران کی دھونس دیکر پول کرواتا ہے اور پول نہ کرنے پر قتل کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، ڈی سی ملتان نوٹس لے اور ٹاوٹ مافیا کے سربراہ سجاد بھٹہ کو سرکاری اداروں میں مکمل طور پر بلیک لسٹ کیا جائے، سجاد بھٹہ نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھیکوں کے پول کی رقم اکیلے میرے پاس نہیں ا?تی ہے، ضلع کونسل کے ٹھیکوں میں ڈی سی ملتان کوالاٹمنٹ کے نام پر 20لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے جبکہ دیگر ا?فیسران کو بھی لاکھوں روپے دیئے گئے ہیں۔ ایس ایس ڈویلپرز میری نہیں ہے احسن ہرل نامی ٹھیکہ دار کی ہے، میں نے کسی کو جعلی چیک نہیں دیئے ہیں۔

جعلی چیک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -