ملتان:چوری، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں شہریوں کو لاکھوں روپے کانقصان
ملتان (وقائع نگار)چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔تھانہ مظفرآباد کے علاقہ لابر موڑ سے نامعلوم مسلح(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
افراد نے آصف سے دو موبائل فون،موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی۔تھانہ ممتازآبا د کے علاقہ بستی شورکوٹ سے نامعلوم افراد حافظ عنایت کے گھرسے سونا،نقدی 85 ہزار روپے لوٹ کر لے گئے۔ممتاز آباد سے شاہد،پیر خورشید کا لونی سے شاہد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئی۔تھانہ الپہ کے علاقہ جنگل شاہ عبداللہ سے عبدالمالک کے گھر سے 1 لاکھ 40 ہزار مالیت کی گائے چوری ہوگئی۔تھانہ قادر پوراں پولیس کو آصف نے درخواست دی کہ وقاص اور شگفتہ ان کے گھر ملنے آئے اور تین دن تک انکے گھررہے۔بعدازاں ضرورت پڑنے پر گھر میں موجود زیوارات نکالنے لگے تو وہ چوری ہوچکے تھے ملزمان نے ان کے گھر سے چوری کی ہے۔
نقصان