حاصل پور، نہر کا بند ٹوٹنے سے فصلیں تباہ، عملہ غائب، متاثرین کاشدید احتجاج

  حاصل پور، نہر کا بند ٹوٹنے سے فصلیں تباہ، عملہ غائب، متاثرین کاشدید احتجاج

  

حاصل پور(سپیشل رپورٹر)نہر کا بند ٹوٹ جانے سے سینکڑوں ایکڑ فصلیں تباہ ہوگئیں۔ تفصیل کے مطابق حاصل پور کے نواحی علاقہ قائم پور بستی شام دین کے قریب نہر (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

کا بند ٹوٹ گیا بند ٹوٹنے سے نہر کا پانی فصلوں میں داخل ہو گیا پانی کے داخل ہونے سے کسانوں کی کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی۔اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت بند باندھتے رہے اور محکمہ انہار عملہ غائب غائب رہا۔جبکہ عملہ 1122 ریسکیو بھی موقع پر آگیا جنہوں نے متاثرین کی مدد کی۔اس موقع پر کسانوں اور اہل علاقہ نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن کو متعدد بار اطلاع دی گئی لیکن انکے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -