ٹائر برسٹ، کار الٹ گئی،خاتون سمیت دوافراد جاں بحق
ملتان (وقائع نگار) ملتان کے علاقہ خانیوال روڈ پر ایک ہنڈا کلٹس کار ٹائر بر سٹ ہونے کے نتیجے میں الٹ گئی۔عینی شاہدین کے مطابق کار نے دو سے تین پلٹیاں کھائیں جس میں سوار 55 سالہ نذر حسین اور 48 سالہ نسرین بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ 34 سالہ انصر اور 33 سالہ شازیہ بی بی شدید زخمی ہوئے۔ریسکیو کے (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
مطابق کار ملتان سے خانیوال جارہی تھی جس میں دو بچے بھی سوار تھے وہ بھی زخمی ہیں۔زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی انصر اور شازیہ کی حالت تشویش ناک۔ہے جو نشتر ملتان میں زیر۔علاج ہیں۔اطلاع پر۔مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچی ان کے لواحقین کو اطلاع کر دی گئی ہے مزید کاروائی جاری ہے۔
ٹائربرسٹ