ڈہرکی: قرض سے تنگ ہندو نوجوان کی نہرمیں چھلانگ لگاکرخود کشی

  ڈہرکی: قرض سے تنگ ہندو نوجوان کی نہرمیں چھلانگ لگاکرخود کشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈہرکی (نامہ نگار) ڈہرکی کے ہندونوجوان نے قرض سے تنگ آکر نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تفصیلات کے مطابق ڈہرکی کے علاقہ رہڑکی میں نہر کے کنا رے ایک لاوارث موٹر سائیکل اور ہندو برادری کے نوجوان سچا نند عرف سچو کا قومی شناختی کارڈ اور موبائل(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
فون بھی ملا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نوان نے موٹرسائیکل نہر کنارے کھڑی کرکے نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ہے اطلاعات کے مطابق ہندو نوجوان سچانند کرکٹ بک جواکا اڈہ چلانے اور جوا کھیلنے کی وجہ سے 40 لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہوچکا تھا جو کافی دنوں سے پریشان رہتا تھا اور آج اس نے نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ہے آخری اطلاعات تک لاش کی تلاش جاری ہے۔
تلاش