وزیراعلیٰ سے مخدوم رضا بخاری، سبطین رضانقوی کی ملاقات

وزیراعلیٰ سے مخدوم رضا بخاری، سبطین رضانقوی کی ملاقات

  

سلطان پور (نامہ نگار) حکومت جنوبی پنجاب خصوصاً ضلع مظفرگڑھ کی پسماندگی دور کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ضلع مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید محمد رضا بخاری اور سید محمد (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

سبطین رضا نقوی سے اپنے دفتر میں ایک خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ اور علی پور کی ترقی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پرمخدوم رضا بخاری اور سید سبطین نقوی نے اپنے اپنے حلقوں کے انفرادی اور اجتماعی مسائل سے آگاہ کیا۔ اور میگا پراجیکٹ کی منظوری کی استدعا کی۔ جس کے جواب میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مظفرگڑھ تا علی پور دورویہ سڑک کی تعمیر میگا پراجیکٹ میں شامل ہے۔اور بہت جلد اس کی تعمیر کا کام شروع کرادیا جائے گا۔علی پور تا خیر پور سادات کارپٹ روڈ مکمل ہو چکی ہے۔ اب انشاء اللہ تعالیٰ علی پور تا سیت پور روڈ بھی اسی سال کارپٹ کرادیں گے۔ دیگر منصوبہ جات کا ذکر کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ سیت پور میں 1122 کی عمارت اور نادرا آفس کا قیام بھی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل علی پور کی تینوں آپ گریڈ ہونے والی ٹاؤن کمیٹیوں۔ سیت پور۔ خیر پور سادات۔ آور گھلواں میں عملے کی تعیناتی۔ سکر مشینوں اور دیگر سامان ٹریکٹر ٹرالیوں وغیرہ کی خریداری کا مرحلہ بھی بہت جلد مکمل کرا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی سردار عامر طلال خان اور اپ لوگوں کی خصوصی دعوت اور محبت کی وجہ سے عنقریب علی پور کا دورہ کروں گا پروگرام کے بارے میں آپ کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

پسماندگی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -